اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی قطر روانگی،کب تک قطر میں ہی مقیم رہیں گے؟دورے میں کیا کچھ طے پائے گا؟ قطری سفیر نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قطری سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر سے 22 جنوری تک قطر کا دورہ کریں گے۔قطری سفیر نے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم پاکستان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ صقر بن مبارک کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا جائیگا۔ قطری سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

قطری سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان، قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔صقر بن مبارک نے کہاکہ قطر اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار تاریخی تعلقات ہیں۔ سفیر نے کہا کہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے۔صقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین معاشی و توانائی شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔قطری سفیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ قطر دوطرفہ تعاون کے فروغ، تعاون کی نئی راہیں متعین کریگا،پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ کے علاوہ اہم وزرا بھی ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دورے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم امیر قطر سے ملاقات کریں گے، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون بڑہانے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم قطر کے وزیراعظم سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، قطری قیادت سے پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے معاملہ پر بھی بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قطر پہلے ہی پاکستان سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقائی صورتحال خاص طور پر افغان مذاکرات پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر دونوں ممالک افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دو ہزار بائیس میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تعاون فراہم کریگا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…