بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے اور این ایف سی میں صوبوں کے حصے میں کٹوتی کی سازش کے خلاف سندھ بھر میں فروری سے

احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس میں شرکت اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی سمیت تین ہسپتال وفاق کے حوالے کرنے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جارہی ہے این آئی سی وی ڈی کی سالانہ گرانٹ 80 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب روپے سندھ حکومت نے کی سندھ حکومت نے 18ویں ترمیم کا کوئی غلط فائدہ نہیں اٹھایا آئینی طور پر صوبوں کا این ایف سی میں حصہ کم نہیں کیا جا سکتا صرف بڑھایا جا سکتا ہے، موجودہ وفاقی حکومت ون یونٹ میں یقین رکھتی ہے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جب فوجی عدالتیں قائم ہو رہی تھی تب کچھ اراکین نے رو کر ووٹ دیا اور کڑوا گھونٹ پی کر حمایت کی گئی تھی جب دہشتگردی کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے تو فوجی عدالتوں کی کیا ضرورت ہیفوجی عدالتوں پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں پیپلز پارٹی ان عدالتوں کی حمایت نہیں کرسکے گی وفاق سکھر بیراج کی بحالی کے منصوبے کو نہیں نکال سکتا سکھر بیراج اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔اس لئے نیا بیراج بننا چاھیئی نئے گاج ڈیم سے 28 ھزار ایکڑ زمین کو سیراب کیا جا سکتا ہے وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کے نارا اور روھڑی کینال کے تمام لنک کینالوں کی سندھ کو لائننگ کرنے دی جائے منی بجیٹ پر بھی سندھ خاموش نہیں بیٹھے گااحتساب سے ھم نہیں ڈرتے سب کا احتساب ہونا چاھیئے۔شروعات وفاقی گھر سے کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…