پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال جیسے واقعات تو پوری دنیا میں ہوتے ہیں اور ۔۔۔! گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، شدید تنقید

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں وہ اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی ۔(ق) لیگ سمیت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور جہاں انکی ناراضگی ہوگی اس کو دور کیا جائیگا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا کردار اہم ہے مگر ساہیوال واقعے کی وجہ سے ہم سب صدمے میں اور پر یشان ہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی ۔

واقعے کی جے آئی ٹی کے سر براہ سمیت دیگر اراکین پروفیشنل اور ایماندار ہیں جو یقینی طور پر ذمہ داروں کا تعین کر یں گے۔ دہشت گر دی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے عزم کو ناکام بنایا جاسکے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے میر پور میں لارڈز نذیر احمد کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی بنا دی ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جیسے ہی اس کی رپورٹ سامنے آئیگی اس کو قوم کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جب بھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو سب سے بڑا چیلنج اس کے ذمہ داروں کو سزا دینا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت جو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دو افراد کی غلطی پر کسی بھی صورت پورے ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ

دہشت گردی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے جسکے خاتمے کیلئے افواج پاکستان ،پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز نے ان گنت قربانیاں دی ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں تحر یک انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اتحادیوں کے حکومتوں کیساتھ اختلافات ہوتے رہتے ہیں حکومت ان کے تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…