منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کسی شریف انسان کو کال اپ نوٹس دے کر خود سکون سے بیٹھ جاتے ہو؟ 2 سال میں اسکول ہیڈ کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر نیب تفتیشی افسر کی شامت آگئی

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 2 سال ہونے کے باوجود اسکول ہیڈ ماسٹر عبدالحفیظ کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر نیب تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔جمعے کو سندھ ہائیکورٹ میں اسکول ہیڈ ماسٹر عبدالحفیظ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

اسکول ہیڈ ماسٹر کیخلاف نیب کی انکوائری مکمل نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس عمر سیال کی جانب سے نیب تفتیشی افسر کی سرزنش کی گئی۔جسٹس عمر سیال نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دو سال ہوگئے انکوائری مکمل نہیں ہو رہی۔درخواست گزار عبدالحفیظ نے کہا کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری پہلے سے ہی چل رہی ہے، دو سال جیل میں بھی رہا لیکن انکوائری مکمل نہیں ہوئی، اب نیب بھی انکوائری کر رہا ہے، نوٹس پر نوٹس دیئے جا رہے ہیں۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب اینٹی کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے تو آپ کیوں انکوائری کر رہیں ہیں؟۔نیب افسر نے استدعا کی کہ ملزم ہیڈ ماسٹر ہیں، ان کے خلاف 56 ملین کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے، معاملہ اینٹی کرپشن سے بڑا ہے،اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل ہمارے حوالے کی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ کوئی ضرورت نہیں، آپ اپنی انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کریں۔جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کسی شریف انسان کو کال اپ نوٹس دے کر خود سکون سے بیٹھ جاتے ہو، آپ کا بس چلے تو قبر سے بھی لوگوں کو نکال کر ان سے انکوائری کریں۔جسٹس عمر سیال نے نیب کے تفتیشی افسر کو تنبیہہ کی کہ لکھ کر دیں کہ ہر صورت میں 2 ہفتوں تک انکوائری مکمل کریں گے۔نیب نے کہا کہ عبدالحفیظ ضلع شکار پور کے گاؤن دریا خان میں سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…