اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنمانے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا،کوٹ لکپٹ جیل میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ، بھرپور اعتماد کا اظہار

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر سلیم ضیاء اور پیپلز پارٹی لیاری کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کوٹ لکپٹ جیل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

شاہجہان بلوچ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے حوصلے و جذبے کی قدر کرتا ہوں ۔ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خواجہ غلام شعیب ، حاجی صالحین تنولی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر درشن لال، سلطان بہادر، شاہد رانا، ملک اظہر، ملک شکیل، چیئرمین حاجی قاسم مندرہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء نے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے اور بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہونگے اور مسلم لیگ (ن) ملک میں پھر حکمرانی کرے گی ۔  پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر سلیم ضیاء اور پیپلز پارٹی لیاری کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کوٹ لکپٹ جیل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ شاہجہان بلوچ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے حوصلے و جذبے کی قدر کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…