اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے ، سپریم کورٹ بار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دینے کی مکمل ضمانت دیتا ہے بیشک اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانونی اصلاحات ملک کی اہم ترین ضرورت ہے ۔دریں اثناچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی
کہ اعتزاز احسن کاشاگرد بن سکوں، اتنی محبت کے باوجود خلاف قانون اعتزاز احسن کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، خواہش کے باوجود اعتزاز احسن کا شاگر نہیں بن سکا، اتنی محبت کے باوجود اعتزاز احسن کے حق میں خلاف قانون کوئی فیصلہ نہیں دیا، اگر کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دیں۔