جہانگیر ترین بددیانت اور بے ایمان قرار لیکن پھر بھی حکومتی اجلاسوں کی صدارت پی ٹی آئی رہنما کیساتھ عمران خان کے گلے بھی پڑ گئی دونوں کیخلاف سخت ترین ایکشن

16  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی طرف سے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے بددیانت اور بے ایمان قرار دیا۔

بد دیانت ہونے کے باوجود جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی، نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جاری کئے،وزیر اعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے، اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے آرڈر جاری کر رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں کی صدارت جمہوریت کا بدترین مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے، جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کیخلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…