لاہور (این این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ شہری ندیم سرور کی طرف سے دائر درخواست میں محکمہ صحت ، وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادویات میں اضافہ غیر قانونی ہے کیونکہ
آئین پاکستان کے آرٹیکل,9,38سے منافی ہے ۔ڈرگ ایکٹ 1976ء کے سیکشن 12 کے تحت قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی فارمولا نہیں ہے،فارمولا طے کئے بغیر قیمتوں کا تعین نہیں ہو سکتا ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور قیمتوں کے تعین کے لیے فارمولا طے کیا جائے ۔