منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اپنی بہن کی جائیداد پر جے آئی ٹی بنوائیں، تحریک انصاف کی کنول شوزب اور پیپلزپارٹی کی شازیہ مری ٹی وی پروگرام میں لڑ پڑیں،تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان بہت جذباتی آدمی ہیں، اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کی بات کی، انہوں نے عوام کو روزگار دینے کی بھی بات بھی کی

لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔رہنما(ن) لیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو تحریک انصاف نے خود سیاسی بنایا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے دعوے کیے لیکن حکومت میں آ کر ہر دعوے کے برعکس کام کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ نوکریان اور گھر جس کا تحریک انساف نے عوام سے وعدہ کیا تھا؟۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی آج پہلی دفعہ اکھٹے نہیں ہوئے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں، یہ دونوں جماعتیں تو ہمیشہ سے اکھٹے ہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کے اتحاد سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابات سے پہلے ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی ہیں اور انتخابات کے بعد اکھٹی ہو جاتی ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہماری حکومت پر بہت تنقید کرتی ہے لیکن انہیں اپنا کیا ہوا یاد اور نظر کیوں نہیں آتا؟۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کے درمیاں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…