ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تلور کے شکار کیلئے آئے گورنر تبوک فہد بن سلطان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سونے سے بنے ہوئے خطرناک ہتھیار کا تحفہ دے دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے آئے ہوئے سعودی شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا قیمتی تحفہ پیش کیا۔ سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر

تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ)کلاشنکوف تحفے میں دی۔بعد ازاں سعودی صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچے جہاں دالبندین ائیرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سعودی شہزادے کیلئے یک مچھ کے قریب صحرائی علاقے میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں وہ تلور کا شکار کریں گے۔نایاب پرندے تلور کی نسل تیزی سے معدوم ہوتی جارہی ہے لیکن اس پرندے کے شکار کیلئے عرب شہزادوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل قطری شہزادے فلاح بن جاسم سمیت دو شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ماضی میں موجودہ وزیراعظم عمران خان تلور کے شکار کے مخالف رہے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…