اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے آبپارہ کے علاقے میں سڑک پر تجاوزات ہٹانے سے متعلق کیس نمٹا دیا۔پیر کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں حساس ادارے کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں اور تجاوزات کھڑی کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، دوسری سائیڈ بھی 28 فروری تک کھول دی جائیگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو روڈ سی ڈی اے کو مل گیا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد معاملہ نمٹادیا۔
اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں حساس ادارے کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں اور تجاوزات ،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا رکاوٹیں ہٹا کر سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے کھول دی ہے، دوسری سائیڈ بھی 28 فروری تک کھول دی جائیگی، ڈپٹی اٹارنی جنرل
15
جنوری 2019
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں