ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کا موڈ انتہائی جارحانہ ،حکومت کیخلاف 3 نکات پر زور، اپوزیشن اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن رہنما?ں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دوران اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کا موڈ انتہائی جارحانہ تھا۔ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں ہوا،اس موقع پر سابق صدر نے حکومت کے خلاف تین نکات پر زوردیا۔آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد کی نوید سنادی۔

انہوں نے کہا کہ اول، 23 جنوری کے منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کی جائے، دوم، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی جائے اور سوم ،اپوزیشن سینیٹ کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد پر اتفاق ہوگیا،اس موقع پر حکومت کو رعایت نہ دینے،میثاق جمہوریت کی طرز کا نیا معاہدہ جو موجودہ حالات کے مطابق ہو، کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کا مسودہ بھی اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی تیار کرے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ اقتصادی صورتحال نہیں،عمران خان کی حکومت کو گرانا حل نہیں،ملکی مسائل کے حل کیلئے سویلین بلادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کے لئے ہر سطح پر مشکلات کھڑی کی جائیں گی۔اجلاس میں اعلی عدلیہ کے کردار سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر ٹھنڈے موسم کا بھی ذکر چھیڑا۔ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ابھی موسم ٹھنڈا ہے اسے گزرنے دیا جائے،موسم بہار شروع ہونے پر عوام کو متحرک کیا جائے،تب عوام سڑکوں پر آنے کیلئے ہر طرح تیار ہوں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…