ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ،اس کمپنی نے بلوچستا ن کے ’’گروک ڈیم‘‘ کے ساتھ کیا، کیاتھا؟ حیرت انگیز انکشافات،نیاتنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار کردیاہے۔پیر کو سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں کمیٹی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ مہمند ڈیم ٹھیکے پر ہم مطمئن نہیں ہیں۔کمیٹی کے رکن محمد یوسف بادینی نے مہمند ڈیم ٹھیکے پر وزارت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مہمند ڈیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے، بلوچستان میں ڈیسکون کمپنی گروک ڈیم تو بنا نہیں سکی لیکن اب 300 ارب روپے کا منصوبہ دیا جا رہا ہے۔سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ وزارت آبی وسائل کا چیف جسٹس سے کیا جھگڑا ہے ؟،سنگ بنیاد کی تقریب کیوں تاخیر سے کی جا رہی ہے، کیا آپ لوگ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟۔مہمند ڈیم کے سوال پر پی ٹی آئی رہنماء ولید اقبال اور دیگر ارکان میں گرما گرمی بھی ہوگئی۔ ولید اقبال نے کہا کہ مہمند ڈیم ایجنڈے کا حصہ نہیں تو پھر اس پر بات کیوں ہو رہی ہے؟۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر اور معاہدے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ طلب کرلی۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ حکام کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ آئیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…