ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی، گھر میں اچانک آگ لگنے سے جاں بحق ہونیوالی خواتین کی تعداد پانچ ہوگئی،ایک شدید زخمی ،واقعے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ صادق آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن ایران روڈ پر واقع ایک گھر میں اچانک آگ لگنے سے پانچ خواتین جاں بحق اور ایک کو شدید زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔افسوس ناک واقع منگل کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا ریسکیو 1122زرائع کے مطابق گھر کے اندر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے تاہم ریسکیو کے دوران پورے گھر میں آگ پھیل چکی تھی اور چار خواتین جن میں حنا ، حفظاء ،منائل ، ثنا جاں بحق ہوئی ہیں اور ایک خاتون نائلہ کے شدید زخمی حالت مین ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ کو بھی صدمہ سے

دل کا دورہ پڑا ہے اسے بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے اندر شادی کا پروگرام تھا ،جاں بحق ہونے والی خواتین مین دلہن بھی شامل ہے ۔ادھراہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملہ بروقت کاروائی نہ کر سکا جسے ااگ پھیلی ہے جبکہ ریسکیوآفیسر کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملہ کو دوران ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنیا گیا ہے غیر مصدقہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر میں دھماکہ کی آواز سنی گئی لگتا ہے کہ گیس کمپریسر پھٹا ہے تاہمپولیس نے رپورٹ تیار کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاہم گھر میں آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہ ہوا ہے اس سلسلہ بھی میں تفتیش ہو رہی ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…