اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں فورنزک آڈٹ سے متعلق کیس نمٹا دیا ۔منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بہت ہو گیا نیب نیب۔ نیب کے پاس کچھ نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کا نام سن کر لوگ گھروں میں چھپ جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف ائی اے نے کارروائی کر رکھی ہے مزید کارروائی جاری رکھے۔ عدالت نے کہاکہ ہر تین مہینے بعد رپورٹ پیش کریں ،یہ معاملہ نیب کو
ہرگز نہیں بھجوائیں گے۔عدالت نے کہا کہ جو افراد ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین ہیں ایف آئی اے کے پاس درخواست دے سکتے ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایک معاملہ کنال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ہے، یہ لوگ فرانزک آڈٹ نہیں کروا رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے خلاف پرچہ درج کروائیں۔رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں اپنی پسند کی نرخ زے آڈٹ کروائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے خلاف توہین عدالت کیس کریں گے۔