جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا،حکومت کو احکامات جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ ہے، مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں ٗبڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ ہے اور ایک بم کی طرح ہے جسے روکنے کے لیے مہم کی ضرورت ہے۔ منگل کو جاری اعلیٰ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلے میں کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کیلئے پوری قوم کو ساتھ چلنا ہے اور پوری قوم کو اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری صحت کو اس حوالے سے ہر تین ماہ بعد پیشرفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا تھا کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے، 2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…