ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے،نوازشریف پھر مشکل میں،عدالت سے بڑی خبر آگئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کے خلاف دائر قومی احتساب بیورو (نیب)کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ

کا ڈویژن بینچ نیب کی اپیلوں پر 21 جنوری کو سماعت کریگا،عدالتی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے کی استدعا کر رکھی ہے ، فلیگ شپ ریفرنس میں ان کی بریت کو چیلنج کیا گیا نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، عدالت نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے۔نیب نے اپنی دوسری اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے ٗسما عت اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب اور نواز شریف کی اپیلوں پر 21 جنوری کو ایک ہی روز سماعت ہوگی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…