بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

منی بجٹ!تمام افواہوں کا خاتمہ، اسدعمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی‎

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بلکہ اس کا مقصد سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ منی بجٹ سے متعلق تفصیلات اسی روز بتائیں گے جب بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں عوام پر ٹیکسز لاگو نہیں کیے جائیں گے بلکہ اس کی مدد سے برآمدات، سرمایہ کار اور کاروبار کو بڑھایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ تیز کرنے کے لیے بھی ضمنی بجٹ اہم ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت درآمد شدہ کوئلے پر چلنے والے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی خواہشمند نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کو انفرا اسٹرکچر کے مرحلے کے بعد اب صنعتی پیداوار اور تجارت کے مرحلے کی جانب لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے متعدد منصوبے التواء میں ڈال دئیے ہیں اور چین سے درخواست کی ہے کہ ان کو سی پیک کی فہرست سے خارج کیا جائے۔خیال رہے کہ 12 جنوری کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے مالی سال 19-2018 کے دوران 23 جنوی کو منی بجٹ پیش کریں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے 2 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلی حکومت کی جانب سے دیا گیا بجٹ جعلی تھا اب اصلی بجٹ آرہا ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…