اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کے ڈینٹل یونٹس کی حالت حکومت کے دعوئوں کے باوجود بہتر نہ ہوسکی ۔آلات کی باقاعدہ سٹرلائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے امراض پھیل رہے ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دانتوں کے امراض کا شمار صوبے میں پہلے 10 امراض میں ہو رہا ہے ان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے پچھلے سال کی آخری
سہ ماہی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ایک لاکھ 65ہزار 354 افراد نے دانتوں کے علاج کےلئے رجوع کیا دیگر امراض کے مقابلے میں یہ شرح 2.29 فیصد ہے، پہلی سہ ماہی میں ایک لاکھ 48ہزار 839 اور دوسری سہ ماہی میں یہ تعداد ایک لاکھ 53ہزار 54 تھی تاہم ذرائع کے مطابق مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈینٹل یونٹس میں آلات کی کمی ہے۔