ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اقتدار کا نشہ۔۔۔!!! پی ٹی آئی کونسلرنے ہنستا بستاگھر اجاڑ دیا ، چند ٹکوں کی پتنگ کے عوض بیوہ خاتون کا اکلوتا بیٹا اور گھر کا کفیل قتل ، چادر میں لپٹی ماں، بہنوں، بیٹیوں کی دہائی کے باوجود پولیس بے حس

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروزوالہ(اے این این)فیروزوالہ میں پی ٹی آئی کونسلر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثا نے لاش دفنانے سے انکار کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر لاہور جڑانوالہ روڈ کو بلاک کر دیا۔ پولیس تاحال ملزم گرفتار نہ کرسکی۔چند ٹکوں کی پتنگ کے عوض بیوہ خاتون کا اکلوتا بیٹا اور گھر کا کفیل قتل ہو گیا۔ چادر میں لپٹی ماں، بہنوں، بیٹیوں کی دہائی کے باوجود پولیس کی بے حسی، ملزم تا حال مفرور ہے۔فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے فیض پور میں پتنگ پکڑنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔

صداقت کٹی پتنگ پکڑتے پکڑتے غلطی سے کھیتوں میں چلا گیا۔ با اثر زمیندار اور پی ٹی آئی کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک حمید نے صداقت اور ساتھیوں کو کھیتوں میں دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان صداقت دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی جاوید، اقبال اور اسلم زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج تو کر لیا لیکن تاحال مرکزی ملزم گرفتار نہ کیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…