ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کا قواعد و ضوابط میں ترمیم،اب گرفتار رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی نے اپنے قواعد و ضوابط میں ترمیم کر کے سپیکر کو گرفتار رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے اور مسودہ قانون حصوی سرکاری خدمات پنجاب 2018ء کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ گھریلو ورکرز ملازمین کے حقوق ملازمت کا بل اتفاق رائے سے موخر کر دیا تاک ہاس کو مزید موثر اور قابل عمل بنا کر ایوان میں پیش کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سیکر کو گرفتار رکن کو ایوان میں لانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار سپیکر کو دے دیا۔ ایوان نے متفقہ طور پر ترمیم منظور کر لی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پہلا پروڈکشن آرڈر خواجہ سلمان رفیق کے لئے جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس قانون کی منظوری کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی گرفتار رکن ایوان میں بلا سکیں گے۔ گھریلو ملازمین کے تحفظ کا بل تحفظات کی نذر ہو گیا۔ جب اپوزیشن نے خدشات کا اظہار تو سپیکر پنجاب نے بھی خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں بل کے پاس ہونے سے بہت ساری مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے بھی اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بل کو موخر کر کے اس کو مزید بہتر بنایا جائے۔ حکومت نے بل پاس کروانے کے لئے کافی دلائل دیئے لیکن سپیکر کے کہنے پر بل کو مزید بہتر بنانے کے لئے سوموار تک موخر کر دیا گیا۔ پروڈکشن آرڈر متفقہ طور پر پاس کئے جانے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے ایوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین نے جس فراخ دلی کا مظاہر کرتے ہوئے فیصلے کئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے ہوئے ایک ایک رکن کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے سب کی بات کو اہمیت دی اور بڑے سکون سے سب کی تجاویز کو سنا

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایوان کو مضبوط کرنا ہے اور آج جس انداز میں ایوان میں سب کی تجاویز اور تحفظات کو سنا وہ قابل قدر ہے اس بات کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے اور آج پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لئے اٹھائے جانے والا پہلا قدم ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر صحیح فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور میں دلی سکون محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے صحیح سمت اپنانے کا عندیہ دیا۔ اجلاس کا ایجنڈا مکمل پر سپیکر پنجاب نے اجلاس آج بروز منگل صبح 11 بج کر 30 منٹ تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…