اسلام آباد(آن لائن) پاکستان شرح خواندگی میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گیا ،خطے کے 9 ممالک میں صرف افغانستان پاکستان سے پیچھے ہے پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری شرح خواندگی کی 10 سالہ رپورٹ کے مطابق پاکستان شرح خواندگی میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گیا ہے خطے میں مالدیپ99 فی صد شرح خواندگی کے ساتھ پہلے سری لنکا 91 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ
دوسرے ، ایران 86 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ تیسرے بنگلہ دیش 73 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے بھارت میں شرح خواندگی 69 فیصد ہے پاکستان 57 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ آٹھویں اورافغانستان 32 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے 2008 میں بنگلہ دیش شرح خواندگی میں پاکستان سے پیچھے تھا جو اب آگے نکل گیا ہے اور پاکستان میں شرح خواندگی کا تناسب کم ہو اہے۔