اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکراسد قیصر کی درخواست کے باوجود وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی تقریر سننے سے انکار کردیا اور کہا کہ گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتا، میں نے گالی گلوچ سنی ہے اس لئے جا رہا ہوں۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رزاق داود کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
کے بیان پر جواب دینے لگے تو شہباز شریف ایوان سے اٹھ کر چلے گئے جس پر فیصل واوڈا نے سپیکر اسد قیصر سے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں واپس لایا جائے ۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ5منٹ مزید ایوان میں بیٹھیں اور فیصل وواڈا ک تقریر سنیں جس پر اپوزیشن لیڈر اپنی نشست پر آئے اور کہا کہ میں گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتا، میں نے گالی گلوچ سنی ہے اس لئے جا رہا ہوں۔جس کے بعد شہباز شریف ایوان سے چلے گئے۔