ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

فراڈیوں نے عمرہ زائرین کو بھی نہ بخشا، 70لاکھ روپے کا فراڈ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج، پی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کردیئے گئے‎

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے 70لاکھ روپے فراڈ کی تحقیقات کرائی جائیں اورتمام عمرہ زائرین کو ان کی رقوم واپس دلائی جائیں عمرہ پر جانے والے 80 سے زائد افراد نے پیر کے روز ائیر پورٹ لاؤنج میں دھرنادیا

متاثرہ زائرین کا موقف تھا کہ پی آِئی اے نے عمرہ زائرین کے ٹکٹ خارج کر دیئے تقویٰ ٹریولز نامی نجی ٹوور کمپنی اور پی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے ان کے ساتھ 70 لاکھ سے زائد کا فراڈ کیا نجی ٹریول ایجنسی نے عمرہ پر لے جانے کے لئے ان سے رقم لی پی آئی اے نے ٹکٹس جاری کئے ائیر پورٹ پہنچنے پر ہمارے ٹکٹس کینسل کر دیئے گئے جس کے لئے پی آئی اے حکام کا موقف ہے کہ ٹریول ایجنسی آپریٹر نے پیسے جمع نہیں کروائے لیکن اگرٹوور آپریٹر نے فراڈ کیا تو پی آئی اے نے ٹکٹس کیوں جاری کئے عمرہ زائرین پی آئی اے ہمارے پیسے دے یا عمرہ پر بھیجے ہم کسی صورت ائیر پورٹ سے باہر نہیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ تقوی ایئر ٹریولز 80افراد کے قافلے سے 70لاکھ روپے ہتھیالئے پی آئی اے نے پہلے ہمیں ٹکٹ جاری کئے اور پھر بعد میں ایجنٹ نے ٹکٹ کینسل کروادیئے پی آئی اے نے ٹکٹ کینسل کرواتے وقت ہمیں آگاہ نہیں کیاوزیر مملکت برائے داخلہ واقعے کا نوٹس لیں ادھرترجمان پی آئی اے مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ نجی ٹریول ایجنسی نے پی آئی اے کے اڑھائی کروڑ ادا کرنے ہیں ٹریول ایجنٹ پی آئی اے کے خلاف حکم امتناعی لایا عدالت نے بھی ایجنٹ کو پی آئی اے کی رقم ادا کرنے حکم جاری کیا رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ٹکٹس کینسل کی گئی ہیں۔  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے 70لاکھ روپے فراڈ کی تحقیقات کرائی جائیں اورتمام عمرہ زائرین کو ان کی رقوم واپس دلائی جائیں

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…