ملتان(آئی این پی) سینئرسیاستدان ومسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف کیخلاف نیب اپیل خارج ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج نوازشریف کی جدوجہد کا ایک مرحلہ طے ہوگیا ہے،اب جمہوریت میں ایمان رکھنے والی قوتوں کو اس سے تقویت پہنچے گی۔
سیاسی ،آئینی اور قانونی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے، پاکستان کی سیاست کا نیا باب کھل گیا ہے۔نوازشریف اورمریم نوازنے ان قوتوں کو شکست دی ہے جو آئین کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کی بنیادیں ہلانے کیلئے تیار ہوگئے تھے ۔میڈیا کو جاری کردہ اپنے تحریری بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نیب ایک سیاسی شکنجہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کے آئین کو کھلواڑ بنادیا گیا ہے،سیاسی جماعتیں توڑی اور بنائی جاتی ہیں۔نیب کے فیصلوں سے دس سال پرویزمشرف نے حکومت کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومتیں توڑنے کیلئے عدالتوں کا استعمال کیا گیا،اس عمل میں جن سیاسی قوتوں نے مقتدر قوتوں کا ساتھ دیا ان کواقتدار پربٹھادیا گیا۔جاویدہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلائق تحسین ہیں کہ انہوں نے ہمت اور حوصلے سے ان تمام قوتوں کوشکست دی جو آئین کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کی بنیادیں ہلانے کیلئے تیار ہوگئے تھے۔ سینئرسیاستدان ومسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف کیخلاف نیب اپیل خارج ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج نوازشریف کی جدوجہد کا ایک مرحلہ طے ہوگیا ہے،اب جمہوریت میں ایمان رکھنے والی قوتوں کو اس سے تقویت پہنچے گی۔سیاسی ،آئینی اور قانونی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے،پاکستان کی سیاست کا نیا باب کھل گیا ہے۔