جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد ،وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے اپنی آمدن کے ذرائع کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں سے بنائی گئی،شوکت خانم ہسپتال کے ذریعے جائیداد بنانے کی خبریں غلط ہیں، میرے شوہر20 سال سے ٹیکسکٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں،

نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ پانچ لاکھ روپے میں خریدی گئی ،س کے لیے بھی جائز بینکنگ ذرائع سے رقم بھیجی گئی ا، یہ مشترکہ جائیداد کاروباری مقاصد کے لیے خریدی گئی تھی ، نیو جرسی کی جائیداد قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کی گئی ہے، جھوٹی اور بدنام کرنے والی مہم سے مجھے تکلیف پہنچ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا غیر قانونی جائیداد کے الزام پر رد عمل سامنے آ گیا، علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کا ایک مخصوص حصہ میرے اثاثوں کو غیر قانونی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اثاثے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، ایسے الزامات سرا سر غلط ،بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی بہن نے کہا کہ میں 20 سال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے کاروبار میں شامل رہی، کاروبار میں دو ارب روپے سالانہ کی ایکسپورٹس کی گئی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی جائیداد کو بینکنگ چینلز کے ذریعہ رقم کی منتقلی سے خریدا، جائیداد کے حصول کے لئے دبئی میں ایک بینک سے قرض لیا گیا، جائیداد کی خریداری کے لئے 30،009،234 روپے خرچ ہوئے۔

علیمہ خان نے نیوجرسی میں بھی جائیداد کا اعتراف کر تے ہوئے کہا نیوجرسی میں جائیداد بھی امریکن بینک کے حاصل کردہ لون کے ذریعہ حاصل کی گئی، جائیداد کے حصول کے لئے 14 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم قانونی طور پر منتقل کی، جائیداد کاروباری مقاصد کے لئے خریدی گئی تھی جس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا۔وزیراعظم کی بہن نے کہا شوکت خانم ہسپتال کے لئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی بے، بنیاد ، غلط اور من گھڑت الزامات پر مبنی مہم سے سے تکلیف ہوئی ہے۔ جب کہ میری جائیداد اور میرے خیراتی کام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی اس خیراتی کام کے لیے وقف کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…