عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی‘حمزہ شہباز نے چیلنج کردیا

14  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں ، انہیں علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی، نئے پاکستان میں احتساب کا دہرا معیار ہے ،ملک کی معیشت جمہوریت اور ایوان سے مذاق کریں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی،بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا، قبلہ درست کریں تو اپوزیشن ملکی ترقی کیلئے ساتھ دینے کو تیار ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے ،ہمارا دامن آج بھی صاف ہے شریف خاندان کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں مفادات کے تنازع پر بل آ رہا ہے حالانکہ آپ کے وزیر عبدالرزاق داد کو مہمند ڈیم میں حصہ دار ہیں جنہیں ٹھیکہ دیا گیا ہے، یہ مفادات کا تنازع نہیں تو کیا ہے ۔ آپ نے 1400 ارب روپیہ سٹیٹ بینک سے قرضہ لیا ہے جبکہ آپ تو کہتے تھے کہ حکومت قرضہ لیتی ہے ، وہ دن آنے والا ہے جب نیازی صاحب دوبارہ کنٹینر پر چڑھیں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے کہ میں جھوٹ بولتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں، چوروں کو پکڑنے کی وہ بات کرے جس کا اپنا دامن صاف ہو ، علیمہ خان کی جائیدادیں پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں نکلیں اور اب نیوجرسی میں نکلی ہیں، عمران خان کو علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل دینا ہو گی اور آپ کو ہیلی کاپٹر کیس کا جواب بھی دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں احتساب کا دوہرا معیار ہے جو 22 کروڑ عوام کی توہین ہے، شریف خاندان کیخلاف ایک پیسہ کرپشن ثابت نہیں کر سکے اور ہمارا دامن آج بھی صاف ہے، اس طرح پاکستان نہیں چلے گا اور عمران نیازی ہوش کریں کہ بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا البتہ اگر یہ اپنا قبلہ درست کر لیں تو ہم ملک و قوم کی ترقی کی خاطر حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں معاملات جوں کے توں ہیں، لوکل باڈیز کو فنڈز نہیں مل رہے سپریم کورٹ کو کہناپڑا اورنج لائن لاہوریوں کیلئے تحفہ ہیجبکہ حکومت کو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ معیشت کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔وزیر خزانہ کہتے مہنگائی امیروں کیلئے ہوئی ہے غریب سے پوچھو اذیت ناک مہنگائی سے کمر ٹوٹ گئی ہے،غیر یقینی کی صورتحال معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ،منی بجٹ آنے والا ہے جس میں مہنگائی کا ڈرون عوام پر گرنے والا ہے ،اس طرح پاکستان نہیں چلنے والا اگر سمت اور قبلہ درست کرنا ہے تو اپوزیشن تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے انتقام کی بو آتی ہے ،ہم سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئے بلکہ مشرت کی آمریت کا دور بھی دیکھا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ ملک کی معیشت جمہوریت اور ایوان سے مذاق کریں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…