جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

14 فروری کو سسٹرز ڈے منانے کا اعلان، ’ سسٹرز ڈے ‘ کے موقع پر کیمپس میں موجود طالبات کو اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دئیے جائیں گے

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال رندھاوا نے 14 فروری کو ’ مذہبی روایات کے فروغ ‘ کیلئے ’ سسٹرز ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے دیگر اراکین کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے تحت ’ سسٹرز ڈے ‘ کے موقع پر کیمپس میں موجود طالبات کو

اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دئیے جائیں گے۔وائس چانسلر کے مطابق وہ پریقین نہیں کہ سسٹرز ڈے منانے کی تجویز کو سراہا جائے گا یا نہیں لیکن ان کا ماننا تھا کہ یہ تجویز پاکستان کی ثقافت اور اسلام سے مطابقت رکھتی ہے۔ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ اکثر افراد نے ویلنٹائنز ڈے کو خطرے میں تبدیل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ اگر کوئی خطرہ ہے تو آپ اسے ایک موقع میں تبدیل کردیں ۔وائس چانسلر نے کہاکہ ہماری نظر میں خواتین کا اہم مقام ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ صنفی بااختیاری کے اس دور میں مغربی خیالات فروغ پارہے ہیں لیکن بہترین صنفی بااختیاری اور کام کی تقسیم ہمارے مذہب اور ثقافت میں ہے۔ظفر اقبال رندھاوا نے دعویٰ کیا کہ سسٹرز ڈے کی مدد سے ایک اچھا تصور فروغ پائے گا اور لوگوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان میں بہنوں کو کتنی محبت دی جاتی ہے۔انہوں نے پوچھا کیا کہ کیا بہن اور بھائی کی محبت سے عظیم کوئی محبت ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سسٹرز ڈے شوہر اور بیوی کے درمیان محبت سے زیادہ اہم ہے۔ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال رندھاوا نے 14 فروری کو ’ مذہبی روایات کے فروغ ‘ کیلئے ’ سسٹرز ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے دیگر اراکین کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے تحت ’ سسٹرز ڈے ‘ کے موقع پر کیمپس میں موجود طالبات کو اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دئیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…