ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ الیکشن،وفاق میں حکومتی اتحادی بی این پی مینگل حمایت نہ ملنے پر حکومت سے ناراض،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا معاملہ حکومت کے لئے دو دھاری تلوار بن گیا، اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی حمایت نہ ملنے پر حکومت سے ناراض ہو گئی۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے حکومت کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ بی این پی کا کہنا ہے کہ اس نے وزیراعظم، صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں حکومت کی حمایت کی، اب حکومت کو چاہیے کہ وہ سینیٹ کی نشست پر اس کے امیدوار کی حمایت کرے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق اگر حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دیا تو

وہ اتحاد پر نظرِ ثانی کرے گی۔ اس وقت بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی کے 24 اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے 10 ارکان ہیں۔بلوچستان اور مرکز میں بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اتحادی ہے جبکہ مرکز میں بلوچستان نیشنل پارٹی بھی حکومتی اتحادیوں میں شامل ہے۔ سینیٹ نشست پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار منظور کاکڑ جبکہ غلام نبی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں۔بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پختونخوا میپ کے اعظم موسی خیل کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔ سینیٹ کی خالی سیٹ پر ووٹنگ پیر کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…