اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

علی رضا عابدی کے قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک کس دبنگ خاتون افسر کو دیدیا گیا، جانتے ہیں یہ کون ہے اور کیا ، کیا کارنامے سر انجام دے چکی ہیں؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج، دہشتگردی کی دفعات شامل، تفتیش کیلئے 7رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی، ای پی کلفٹن سوہائے عزیز ٹیم میں شامل، ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی

کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش کیلئے 7رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ کرینگے جبکہ ٹیم میں دبنگ خاتون ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز بھی شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر ممبران میں طارق دھاریجو مختیار احمد خاصخیلی، راجہ اظہر محمود، انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انسپکٹر چوہدری امانت بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ واقعے سے متعلق ایک نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی گاڑی کا تعاقب کرتے نظر آرہے ہیں۔ٹیم کے دیگر ممبران میں طارق دھاریجو مختیار احمد خاصخیلی، راجہ اظہر محمود، انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انسپکٹر چوہدری امانت بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ واقعے سے متعلق ایک نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی گاڑی کا تعاقب کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے ناکام بنا چکی ہیں جبکہ انہوں نے سوشل میڈا کے معروف کیس سویپنگ وائف میں مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کیا تھا اس کے علاوہ وہ منشیات فروشوں کیلئے بھی خوف کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…