اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاع ہے ،دبئی ہو یا یورپ ہر جگہ خواجہ آصف کا پیچھا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کے بیرون ملک
فرار ہونے کی اطلاع ہے ، ان کا کالا دھن سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، خواجہ آصف کا خاندان سمیت ملک سے فرار ہونا سوالیہ نشان ہے ؟ انہوں نے کہاکہ وہ کرپشن کی فائلیں کھلنے کے ڈر سے فرار ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے ،دبئی ہو یا یورپ ہر جگہ خواجہ آصف کا پیچھا کریں گے ، لوٹ مار کر حساب لینے کیلئے خواجہ آصف کو واپس لائیں گے ،خواجہ آصف کو منی لانڈرنگ ، نندی پور پراجیکٹ کا حساب دینا ہوگا۔