اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی وصولی سے حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی کرنسی کو استحکام ملے گا۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرکی رقم کی وصولی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستانی کرنسی کو استحکام ملے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی وصولی سے موجودہ حکومت کے مقامی طور پر استحکام کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ اقدام برس ہا برس پر محیط ہماری پائیدار دوستی اور عزم کا عکاس ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق آنیوالے دنوں میں یہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی جائیگی جس سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مالی تعاون کا فیصلہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات اور تاریخی عوامی تعاون کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ان تعلقات اور تعاون کو مزید شعبوں میں فروغ بھی دیا جائے گا۔ ابوظہبی فنڈ پہلے بھی پاکستان میں توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر شعبے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب درہم فراہم کرچکا ہے، اس میں 93 کروڑ درہم گرانٹ کی شکل میں دیئے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی فراخدلی سے معاونت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی وصولی سے حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا