اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

وزیر اعظم چیئرمین نیب کے بغیر کھانا نہیں کھاتے، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دے دیا ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے کہاہے کہ وزیر اعظم چیئرمین نیب کے بغیر کھانا نہیں کھاتے، نیب کے فیصلے پر شک کا گمان ہوتا ہے،ادارے حکومت سے ملے ہوئے ہیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلش ہوئے بغیر ہی معلوم ہوگیا ہے کہ کون کون مجرم ہے ،حکومتی وزرا کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کیسے معلوم ہوئی ہے،جرم ثابت ہونے سے پہلے مجرم بنایا جارہا ہے۔

نون لیگ بھی اپوزیشن میں اور ہم بھی ہیں،سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے سب سے ہاتھ ملایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاس میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے اہم ترین اجلاس کے بعد میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی وزیرناصر شاہ،وقار مہدی، عاجز دھامرا اورپیپلزپارٹی کے دیگررہنما بھی موجود تھے۔نثارکھوڑو نے کہاکہ آمروں کی چھتری تلے بننے والی پارٹیاں بنتی اورٹوٹتی رہتی ہیں ،پیپلز پارٹی چٹان کی طرح مظبوط ہے، یپلز پارٹی کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا،پاکستان میں کچھ لوگوں کو جمہوریت راس نہیں آتی،وہ رات کی تاریکی میں جمہوریت پر ڈاکہ ڈالتے رہے ہیں، ملک میں جان بوجھ کر سویلین حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا، نثار کھوڑو نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ملک میں پارلیمنٹ کو مظبوط کیا،تحریک انصاف نے زرداری پر جھوٹا الزام عائد کیا، اگر زرداری کی امریکہ میں پراپرٹی ہے تو ریفرنس دائر کیا جائے، نثار کھوڑو نے کہاکہ وزرا کو کس نے بتایا کہ گرفتاریاں ہونے والی ہیں،ادارے حکومت سے ملے ہوئے ہیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلش ہوئے بغیر ہی حکومتی وزرا کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کیسے معلوم ہوگئی ہے،جرم ثابت ہونے سے پہلے مجرم بنانے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس کی رپورٹ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردی ہے،عوام کی قوت پیپلز پارٹی کی قوت ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی نے اپنا لوہا منوایا ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت زبان دیتی اور اس پر کٹ مرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…