اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہو نے کے بعد قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کے رول 108کے تحت اپنے ہی پروڈکشن آرڈر جاری کر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کوئی چیئرمین جو نیب کے کیسز میں گرفتار ہے
وہ اپنے ہی پروڈکشن آرڈر جاری کرے گا اور قومی اسمبلی کے رول 108کے تحت پی اے سی کے چیئرمین کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے اور کسی بھی گرفتار رکن کیلئے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قواعد وضوابط کے تحت پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کرنا تمام متعلقہ اداروں پر قانونی طور پر لازم ہوتا ہے ۔