جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

طالبات پر جھوٹا الزام لگانے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیاگیا 

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے وزیرمملکت برائے داخلہ کے اس بیان کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75فیصد لڑکیاں نشہ کرتی ہیں اور 45فیصد لڑکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے طالبات پر جھوٹا الزام لگانے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ شہریار آفریدی خود نشے میں تھے اس لئے بہکی بہکی اور بے بنیاد باتیں کیں۔

ان کے بیان کی وجہ سے طالبات اور طلباء کے والدین کو سخت اذیت پہنچی ہے۔ سید حسن مرتضی نے کہا کہ طالبات قوم کی بیٹیاں ہیں ان پر شرمناک تہمت شہریار آفریدی کو طالبان کی سوچ کے ساتھ ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان بندوق کے زور پر لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کر رہے تھے جبکہ پی ٹی آئی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا شور مچا کر لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…