لاہور(این این آئی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے ملک کے دو بڑے ڈیموں میں پانی کی تیزی سے کمی سے خبردار کردیا۔ارسا حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416 فٹ رہ گئی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1113 فٹ پر آگئی ہے۔ارسا حکام نے بتایا کہ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 63 فٹ اوپر اور تربیلامیں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے30 فٹ اوپر رہ گیا ہے۔
ارسا حکام کے مطابق رواں سال دونوں ڈیم بھرے نہیں جاسکے تھے جس کے باعث رواں سال پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ صوبہ پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے سے پانی کم ملنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 17300کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4300 کیوسک اور اخراج4300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد8100کیوسک اور اخراج21000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7100کیوسک اور اخراج3000کیوسک رہا۔جناح بیراج میں آمد44800 کیوسک اور اخراج 40800کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد24200 کیوسک اوراخراج 29000 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد28100 کیوسک اور اخراج27800 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد2600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد 26900 کیوسک اور اخراج 23400 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد18200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد3400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1416.67 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.502 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1113.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.639 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔