کراچی(این این آئی) جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انور مجید کے گھر چند روز قبل ہونے والے چھاپے میں اہم دستاویزات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کو انور مجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئی ہیں،
10 دسمبر کو کلفٹن میں انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔چھاپا جے آئی ٹی ممبران کی جانب سے مارا گیا تھا، جس میں سندھ کی اہم شخصیات کی بیرون ملک جائیداد کے ثبوت بھی مل گئے۔جے آئی ٹی نے اومنی گروپ، لکی انٹرنیشنل اور ایک نجی کمپنی کی دستاویزات بر آمد کیں، بلاول ہاؤس کراچی کا خرچہ بھی نجی کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جے آئی ٹی نے اہم دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔تحویل میں لی گئیں دستاویزات کی تفصیل بھی جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنا دی گئی۔واضح رہے کہ دس روز قبل منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کے گھر پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چھاپا مارا، جے آئی ٹی ارکان نے گھر سے کاغذات اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ انور مجید کے اومنی گروپ پر ہاکی اسٹیڈیم کے قریب چھاپا مارا گیا تھا، انور مجید کا گھر کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع ہے۔دس دن قبل منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیش ہوئے تھے، انھوں نے عدالت میں انور مجید کے بیٹوں سے بھی ملاقات کی۔ جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انور مجید کے گھر چند روز قبل ہونے والے چھاپے میں اہم دستاویزات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کو انور مجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئی ہیں، 10 دسمبر کو کلفٹن میں انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔