جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

زرداری نے 12، 12 لوگوں کو قتل کروایا ہے، اس نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،ذوالفقار مرزا ایک بار پھر آصف زرداری پر برس پڑے،چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ذوالفقار مرزا ایک بار پھر برس پڑے، انہوں نے نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزارت چھوڑے ہوئے سات سال ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے وزارت چھوڑنے کے بعد بھی ان کی سات سال حکومت تھی، اگر ان میں ذرا سی بھی شرم و حیا تھی تو غلام قادر کے سیاسی باپ آصف زرداری میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو مجھ پر کیس کرتا،

لوگوں سے دھوکہ دہی اور بھتے لینے کا کیس کرتا، کیوں خاموش تھے، انہوں نے کہا کہ اپنے گناہ بچانے کے لیے مجھ پر اور میرے خاندان پر حرف اٹھایا، انہوں نے کہا کہ غلام قادر کی حیثیت کیا ہے وہ تو زرداری کا دو ٹکے کا نوکر ہے کوئی دوست نہیں تھا بلکہ چوکیدار تھا، اگر اس کی حقیقت جاننی ہے تو جائیں ٹنڈو الہ یار اور میرپور جا کر پوچھیں، لوگوں کو اغوا کون کرتا تھا، لوگوں سے بھتہ کون لیتا تھا، زمینوں پر قبضے کون کرتا تھا، میں اس کے بارے میں بات کرنا اپنے لیے توہین سمجھتا ہوں، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ کو کسی کا باپ بھی تقسیم نہیں کر سکتا، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہو گا، انہوں نے کہاکہ یہی تو اصل جھگڑا تھا میرا آصف علی زرداری سے، الطاف حسین کو اس نے اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا، سندھ میں اس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا، الطاف حسین سے مل کر وہ دھندے اور زمینیں چائنا کٹنگ کرکے بیچ رہا تھا، یہی میرا اختلاف تھا، میں نے جب آواز اٹھائی، جب میں نے الطاف حسین کے خلاف آواز اٹھائی اور اسے بے نقاب کیا کہ کراچی میں سارا قتل عام الطاف حسین کے حکم پر ہوتا ہے، سندھیوں، پٹھانوں، پنجابیوں، بلوچوں اور معصوم اردو بولنے والوں کا قاتل الطاف حسین ہے، بھتہ خور ہے پاکستان کو توڑنا چاہتاہے، سندھ کو حصوں میں تقسیم کرکے تباہی پھیلانا چاہتا ہے، سب سے پہلے میں نے آواز اٹھائی تھی جس کی وجہ سے مجھ سے دشمنی کی گئی،

مجھ پر چڑھائی کی گئی، میرے پر پولیس چڑھائی گئی، مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پہلا کام یہ کیا کہ میری سکیورٹی ہٹا دی، اس کے بعد میرے فارم پر حملہ کیا گیا اور مجھے مارنے کی پلاننگکی گئی اس کے بعد کراچی میں کورٹ پر حملہ کیا گیا، میرے گارڈز کو مارا گیا، یہ سب کون کر رہا تھا اور کون آصف علی زرداری کو نہیں جانتا کہ آصف زرداری نے بارہ بارہ اور چودہ چودہ لوگوں کو قتل کروایا ہے، قادر مری جیسے جو زرداری کے کارندے ہیں ان کی کیا حیثیت ہے جو اپنی فیملی کو سیدھا نہیں کر سکتا وہ میرے بارے میں کیا بات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…