جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے تعاون سے معاشی مشکلات ختم، زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی ایک اور قسط پاکستان کو دے دی گئی، اس امدادی پیکج کے ذریعے آنے والے ڈالرز سے پاکستانی زرمبادلہ میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 83کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر 78 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔شیڈول بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اس طرح ان کے ذخائر 6 ارب 53کروڑ ڈالر ہوگئے۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسن نے بتایا کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی عرب کے ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد فروری میں سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے یہاں آ رہے ہیں ۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی، اس موقع پر ان کی شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، دوطرفہ علاقائی اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی، سعودی پیکج کے لئے سعودی عرب نے کسی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی، ہم نے یمن کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، مجموعی طور پر پاکستان کو سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کی سہولت ملے گی جس میں ادائیگیوں کے توازن کے لئے تین ارب ڈالر کی امداد اور موخر ادائیگی کے لئے معاونت بھی شامل ہے اس سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 83کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…