کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی38100 اور38200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں19ارب21 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت35.28فیصدزائد جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث
کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38014پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کئی دنوں سے مارکیٹ میں چھائے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38379پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر38300کی نفسیاتی حد سے گرگیا تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس173.37پوائنٹس اضافے سے 38236.52پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں52ارب3 کروڑ6لاکھ88ہزار604روپے کااضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب53ارب65کروڑ65لاکھ39ہزار216روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ66لاکھ87ہزار600شیئرزکاکاروبارہوا،
جوبدھ کی نسبت3کروڑ56لاکھ47ہزار260 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت109.74روپے اضافے سے2521.08روپے اورملٹ ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت29.32روپے اضافے سے906.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جوبلی لائف انشورنس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے480.00روپے اوربلیسڈٹیکستائل کے حصص کی قیمت15.44روپے
کمی سے293.65روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کوپی ٹی سی ایل کی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ39ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت58پیسے اضافے سے9.63روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں84لاکھ23ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.24روپے اضافے سے26.89روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس65.89پوائنٹس اضافے سے18084.87پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس454.11 پوائنٹس اضافے سے64301.81پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس185.22پوائنٹس اضافے سے28288.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔