جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم رہنما نے عمران خان کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی میئر و سابق رکن پنجاب اسمبلی وسیم قادر نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان کردیا ۔اس موقع پروسیم قادر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان او روزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا ۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے وسیم قادر کی تحریک ا نصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تحریک ا نصاف مقبول ترین جماعت

بن چکی ہے۔آپ کی شمولیت سے تحریک ا نصاف لاہور میں مزید مضبوط جماعت بنے گی۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کی ا پنی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ہم ایک ٹیم کے طو رپر صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔خوشی ہے کہ آپ بھی عوامی خدمت کے سفر میں اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔وسیم قادر نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں آپ کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔تحریک ا نصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔تحریک انصاف کو لاہور میں مزید مضبوط بنائیں گے۔چیف وہیب پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…