جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پانی احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ۔۔۔!!! پاکستانیوں کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیا گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)نے ملک کے 2 بڑے ڈیموں میں پانی کی تیزی سے کمی سے خبردار کردیا۔ارسا حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416 فٹ رہ گئی ہے جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1113 فٹ پر آگئی ہے۔ارسا حکام نے بتایا کہ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 63 فٹ اوپر اور تربیلامیں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے30 فٹ اوپر رہ گیا ہے۔ارسا حکام کے مطابق رواں سال دونوں ڈیم بھرے نہیں جاسکے تھے جس کے باعث رواں سال پانی

کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے سے پانی کم ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں آبی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…