ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پائلٹس کے بعد پی آئی اے کی کتنی ائیر ہوسٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں؟ انتظامیہ ایکشن میں آگئی، فوری طور پر نوکریوں سے فارغ کرنیکا حکم

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد اب 20 فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی میٹرک کی اسناد متعلقہ تعلیمی بورڈز کو تصدیق کے لیے بھجوائی تھیں، تعلیمی بورڈز نے 20فضائی میزبانوں کی اسناد کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے والے 20 فضائی میزبانوں میں ائیرہوسٹسز اور اسٹیورڈز شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فضائی میزبانوں کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں دی گئی ہدایت کی روشنی میں قومی ایئر لائن نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے میں درجنوں فضائی میزبانوں سمیت پائلٹس کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے الزام میں کارروائی کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…