لاہور (این این آئی) ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن عبدل شکور منج کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے ویجیلنس اسکواڈ کی اطلاع پر لاہور ریجن کے فیلڈ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے لاہور کبوتر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ویجیلنس اسکواڈ کے سربراہ عبدل شکور منج کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم م رانا سکندر اشتیاق دبئی سے آنے والی فلائٹ نمبر EK-622 کے ذریعے کبوتر لا رہا ہے جس پر انہوں نے
ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ کو ہدائت کی جس پر انہوں نے وائلڈ لائف انسپکٹر عثمان کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ کر ملزم رانا سکندر اشتیاق ولد محمد اشتیاق کو حراست میں لے کر اس کا چالان کر دیا ۔ بعد ازاں ملزم کی محکمانہ معاوضہ دینے کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں محمد رفیق سے منظوری حاصل کر کے ملزم سے 30 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر کے خزانے میں جمع کروا دیا ہے۔