اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ریفرنسز کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ہے جو کہ اب بروز پیر 24دسمبر کو سنایا جائیگاجس میں تجزیہ کاروں، آئینی و قانونی ماہرین نے خدشہ
ظاہر کیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اپنے حق میں شواہد دینے میں ناکام رہے ہیں۔ آئینی و قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کو 14 سال قیداور تمام جائیداد ضبط کئے جانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ فیصلہ نیب قوانین کے تحت سنایا جائیگا۔