اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، ہم سب بھگت لیں گے مگر ان سے برداشت نہیں ہوگا، علیمہ خان کو 2کروڑ کے عوض کیوں چھوڑدیا گیا، عمران خان کے اثاثوں کا حساب کون دے گا، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہی تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سے عدالتوں سے ہمیں انصاف کی توقع ہے۔ ہم سب بھگت
لیں گے مگر ان سے اپنی مرتبہ برداشت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے اثاثے کا حساب کتاب کون دے گا۔ انکی ذرائع آمدن کیا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں بولتا، اونچا بولنے سے جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری صاحب کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوا۔ ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں ۔ علیمہ خان سے منی ٹریل کیوں نہیں لی جاتی جبکہ (ن) لیگ سے تو تمام منی ٹریل مانگی جاتی علیمہ خان کو 2کروڑ کے عوض چھوڑ دیا گیا۔