اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث حکومتی ارکان کا بھی احتساب ہوگا، دبئی میں جائیداد کی معلومات کے حوالے سے معاہدہ جنوری میں ہوگا، بیرون ملک بھیجے گئے غیر قانونی 11ارب ڈالرز کا سراغ لگالیا،بیرون ملک سے غیر قانونی رقوم کی واپسی شروع ہوچکی ہے،منی لانڈرنگ کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا۔بدھ کو ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث حکومت ارکان
کا بھی احتساب ہوگا۔ دبئی میں جائیداد کی معلومات کے حوالے سے معاہدہ جنوری میں ہوگا۔ برطانیہ میں چھے افراد کی واپسی کیلئے بھی معاہدہ جلد ہوگا۔ ملزموں کی حوالگی کے معاہدے سے لوٹی دولت کی واپسی ممکن ہوگی۔ بیرون ملک بھیجے گئے غیر قانونی 11ارب ڈالرز کا سراغ لگالیا ۔ 11ارب ڈالرز کے اثاثے صرف 26ممالک میں ہیں۔ بیرون ملک سے غیر قانونی رقوم کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ بیرون ملک سے لائی گئی رقم ابھی کروڑوں میں ہے۔ منی لانڈرنگ کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا۔