سوات ( آن لائن)سوات کی تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آگیا ،تاریخ میں پہلی بار کتے کو فائرنگ سے ہلاکت کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ،تحصیل مٹہ میں پالتوں کتے کو فائرنگ سے ہلاکت کیس سے پولیس اور ویٹرنری ہسپتال عملہ چکراگئے ،سارا دن ویٹرنری ہسپتال ملزم اور کتے کے مالک کے مضحکہ گفتگو سے گونجتا رہا ، پولیس نے کتے کا پوسٹ مارٹم کرکے
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سوات کے تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آگیا ہے اور اس کیس نے نہ صرف پولیس بلکہ ویٹرنری ہسپتال کے عملے کے بھی چکراکے رکھ دیا ہے زرائع کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند بانڈہ میں ملزم عالم خان نے شتمند نامی شخص کے پالتو کتے کو نامعلوم وجوہات کے بناء پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جس پر کتے کے مالک شتمند نے چوکی آرکوٹ میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے کتے کو پوسٹ مارٹم کے لئے ویٹرنری ہسپتال مٹہ منتقل کردیا تاہم ہسپتال میں ڈاکٹر موجودنہ ہونے کی وجہ سے اس کو سیدوشریف ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کردیا گیا جہاں سے پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے ملزم عالم خان کو گرفتار کرلیا اس موقع پر کتے کے مالک نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے انصاف کی اپیل بھی کردی اس انوکھے کیس کیوجہ سے نہ صرف مٹہ پولیس چکراکے رہ گئی بلکہ ویٹرنری عملے کے لئے بھی اس نوعیت کی کیس سے پالا پڑا تو اُن کی بھی چیخیں نکل گئی ۔