جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

9 رکنی میڈیکل بورڈ نے نیب کو شہباز شریف کا بلاتاخیر مزید طبی معائنہ کرانے کی سفارش کر دی،ان 5 تجاویز پر فوری عمل کیا جائے، شہباز شریف کو بھی رپورٹ فراہم کردی گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) 9 رکنی میڈیکل بورڈ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلا تاخیر مزید طبی معائنہ کرنے کی سفارش ‘ رپورٹ نیب کے حوالے کردی‘ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی تشخیص کیلئے ایم آر آئی کرانے کی تجویز بھی دے دی۔ نیب نے شہباز شریف کی درخواست پر رپورٹ ان کو بھی فراہم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا مزید طبی معائنہ کرانے کی تجویز دے دی ہے۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے نیب کو بلا تاخیر اپوزیشن لیڈر سہباز شریف کے مزید طبی معائنہ کی سفارش کردی ہے۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ میں پروفیسر عامر زمان‘ محمد اکرم ‘ فرخ کمال‘ ڈاکٹر شاہین راشد‘ پروفیسر بلقیس شبیر‘ کامران خالد خواجہ‘ شہزاد کریم اور عدنان ‘ ہاشم سامل تھے بورد نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ مریض کے مزید طبی معائنے کی صرورت ہے جبکہ پانچ تجاویز پر فوری عمل کیا جائے طبی معائنے کی روشنی میں علاج کی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی ۔ میڈیکل بورڈ نے نیورو اینڈ کرائن ٹیومر کی تشخیص کیلئے اوکٹریٹائیڈ سکین کرانے کی سفارش کی ہے جبکہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی تشخیص کیلئے ایم آر آئی کی تجویز اور خون ٹیسٹ سمیت دیگر تمام ٹیسٹ کروانے کی بھی سفارش کی ہے۔ نیب نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو فراہم کردی ہے واضح رہے کہ شہباز شریف نے ڈی جی نیب کو خط کے ذریعے میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…