اسلام آباد(آن لائن)العزیزیہ فیلگ شپ ریفرنس مسلم لیگ ن ایک پھر جمعۃ المبارک کو فیصلہ آنے سے بال بال بچ گئی،فاضل جج ارشد ملک نے کہا کہ فیصلہ کا دن جمعہ المبارک اچھا رہے گا تو کمرہ عدالت میں موجود لیگی کارکنان نے’’ اوہو ‘‘کی آوازیں نکالیں ،سماعت کے بعد ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے 24دسمبر تک کا وقت دیاہوا ہے ۔ٹرائل مکمل ہوگیا مناسب ہے کہ مورخہ 21دسمبر بروز جمعہ کے دن فیصلہ سنادیا جائے ۔جس پر میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ لندن سے ایک ضروری دستاویز آنی ہے انہوں نے کمرہ عدالت میں
موجود میاں نواز شریف سے پوچھا کہ دستاویز آج تک آجائے گی تو میاں نواز شریف نے جواب دیا سرکاری دستاویز ہے ممکن ہے ایک دو روزلگ جائیں ۔جس پر فاضل جج نے فریقین کے وکلاء سے مشورہ کے بعد فیصلہ کا دن 24دسمبر رکھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اعلی عدالتوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کے خلاف جتنے بھی فیصلے آئے وہ جمعہ کے روز آئے ۔فاضل جج نے جب جمعہ کا دن آنے کا کہا تو کمرہ عدالت میں میاں نواز شریف سمیت سب کے رنگ اڑ گئے ۔کمرہ عدالت میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔بعد آزاں جب فاضل جج نے پیر کا دن رکھا تو لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی سانس میں سانس آئی ۔